امرِ بہآئی ایک عالمگیر دین ہے، اِس دین کے ماننے والےحضرت بہآءاللہ کو آج کے دور کے لئے مظہرِظہورِ الہی تسلیم کرتے ہیں۔اِس وقت دُنیا کے ۱۹۱ ممالک میں پچاس لاکھ سے زائد بہآئی موجود ہیں۔ دُنیا کے سب بہآئیوں کی طرح پاکستان کی سرزمین پر ہر صوبے کے بہآئی پُر مسرت اور حوصلہ افزہ "ماحول میں خدا کے تخلیقی کلام کے منّظم مطالعہ میں مصروف ہیں۔ جیسے جیسے وہ عمل، تدبراور مشورت کےعمل کے ذریعےاس طرح حاصل کی جانے والی بصیرتوں کوعملی جامہ پہنانےکی جدوجہدکرتے ہیں ویسے ویسے وہ مشاہدہ کرتے ہیں کہ خدمت سر انجام دینے کے سلسلے میں ان کی استعداد نئی سطحوں تک بلند ہوتی جا رہی ہے۔ ہر دل کی اس گہری آرزو کا، کہ وہ اپنے خالق کے ساتھ راز و نیاز کرے ،جواب دیتے ہوئے وہ متنوع ماحول میں اجتماعی عبادت کرتےہیں، دعا ومناجات میں دوسروں کے ساتھ متحدہوتےہیں ، روحانی حساسیت کوبیدار کرتے ہیں۔ جب وہ ایک دوسرے کے گھروں میں ملنے جاتے ہیں اور خانوادوں ، دوستوں اور شناساؤں سے ملاقاتیں کرتے ہیں تو وہ روحانی مطالب کے حامل موضوعات پر با مقصد گفتگو شروع کرتےہیں ۔ دنیا کے بچوں کی آرزوؤں سے اور ان کی روحانی تربیت کی ضرورت سے آگاہ وہ اپنی کاوشوں کادائرہ وسیع کرتے ہیں تا کہ سماج میں روحانی جڑوں کو مضبوط تر ہوں۔ وہ نوجوانوں کی مدد کرتے ہیں تا کہ وہ اپنی زندگیوں کے اس نازک مرحلےسے گزر سکیں اور اس قدر قوت حاصل کر سکیں کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو تہذیب وتمدن کی ترقی پر لگا سکیں" اور اس کوشش میں ہیں کہ " وہ اپنے ایمان کا اظہار ایسی کوششوں کی ابھرتی ہوئی لہر کےذریعہ کر سکیں جو نوع بشرکی روحانی اور مادی دونوں پہلوؤں کی ضروریات کو پورا کرتی ہیں"۔